بالوں کا جھڑنا وٹامن بی 7کی کمی کی علامت

جسم میں وٹامنز کی کمی پوری کرنے کے لئے مختلف قسم کے غذائی سپلیمنٹس دستیاب ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف سپلیمنٹس جسمانی ضرورت پوری نہیں کر سکتے بلکہ مکمل اور متوازن غذا ہی جسم کی ساری غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مختلف وٹامنز اور جسم پر ان کے اثرات جانے بغیر ان کا استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ جسم میں وٹامنز کی کمی کی علامات ظاہری طور پر بھی نظر آتی ہیں۔ سر کے بالوں کا جھڑنا اور ان میں واضح کمی نظر آنا وٹامن بی 7کی کمی کی علامت ہوتی ہے۔ غذا میں بی 7کا شمول بادام، سویا بین اور ابلے ہوئے آلو سے کیا جاسکتا ہے۔ جوڑوں اور پٹھوں میں درد کی وجہ جسم میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کمی ہے۔ یہ معدنیات پسینے کے ذریعہ جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ ان کی مقدار کو جسم میں بحال رکھنے کے لئے کدو، سیب اور کیلے کھائے جا سکتے ہیں۔ بادام اور ہیزیل نٹ بھی معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آنکھوں میں پیلاہٹ بھی وٹامن بی 12 کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ گائے کی کلیجی، دودھ اور گوشت کھانے سے یہ ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply