یوٹیوب کا بچوں کے لیے الگورتھم فری ایپ متعارف

دنیا کی سب سے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اگرچہ چند سال قبل ہی بچوں کے لیے خصوصی ایپ متعارف کرا رکھی ہے، تاہم اس ایپ میں الگورتھم کو ایڈ کیا گیا ہے۔

یعنی یوٹیوب کی بچوں کے لیے بنائی گئی خصوصی ایپ ‘یوٹیوب کڈز‘ میں شامل مصنوعی ذہانت سے منسلک الگورتھم بچوں کو ازخود ایسی ویڈیوز دیکھنے کے لیے فراہم کرتی تھی جو جھوٹ اور فریب پر مبنی ہوتی تھیں۔

یوٹیوب کی اسی ایپ میں شامل الگورتھم کی جانب سے بچوں کو پرتشدد اور نازیبا ویڈیوز بھی دیکھنے کے لیے تجویز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایسے واقعات کے بعد اب ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بچوں کے لیے الگورتھم فری لائٹ ایپ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نشریاتی ادارے بز فیڈ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے بچوں کے لیے جلد ہی وائٹ لسٹڈ نان الگورتھم یوٹیوب کڈز نامی ایپ متعارف کرانے کا امکان ہے۔

اس خصوصی ایپ کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ بچوں کو کوئی بھی ویڈیو دیکھنے کے لیے تجویز نہیں کرے گی، یہاں تک کہ اگر اسی ایپ پر کوئی شخص کوئی غیر حقیقی ویڈیو کو دیکھنے کی خواہش بھی کرے گا تو وہ نہیں چلے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس خصوصی ایپ کی مانیٹرنگ کے لیے یوٹیوب کئی افراد کو بھرتی کرے گا، جو بچوں کی جانب سے غیر حقیقی اور جھوٹے مواد پر مبنی ویڈیو کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ویڈیو کا جائزہ لے کر اسے چلانے کی اجازت دیں گے۔

یہ اطلاعات تھیں کہ یوٹیوب کی جانب سے متعارف کرائی کڈز ایپ میں الگورتھم کی جانب سے بچوں کو کائنات، زمین و آسمان سمیت دیگر معاملات پر غیر حقیقی اور فکشن کے مواد پر مبنی ویڈیوز بھی تجویز کی جاتی رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یوٹیوب الگورتھم فری کڈز ایپ کو کب تک متعارف کرائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز تک متعارف کرایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply