’’ڈیل‘‘ (سو لفظوں کی کہانی )

چاچے بوٹے کی بانو نے پرائمری پاس ہونے پرکے ایف سی ڈیل مانگی تھی ۔
کے ایف سی کاونٹر سے بوٹے نے بروشر لیا،
اور بیٹی سے کہا۔
’’کونسی ڈیل ۔۔۔؟‘‘
’’ابا۔۔۔! یہ ڈیل تین سو میں آجائے گی،
تصویر واضح نہیں لیکن تین سو صاف لکھا ہے‘‘۔
وہ کاونٹر سے میزتک جو ڈیل لایا،
وہ ٹرے کے ایک کونے میں پڑی تھی۔
اس میں ایک انگلی جتنی تین مرغی کی بوٹیاں،
ایک گلاس بوتل، آلو کی چھٹانک چپس،
اور ایک ننجا ٹرٹلز کا کھلونا تھا۔
’’آپ ماں بیٹی کھاؤ ڈیل ،
میں اور کاکا باہر چنگ چی میں ننجا ٹرٹلز سے کھیلتے ہیں‘

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply