• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسیحی برادری پاکستان میں آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

مسیحی برادری پاکستان میں آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے

کراچی: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ایسٹرکا تہوار منایا جارہا ہے۔جس کے باعث مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

ایسٹرعیسائی برادری کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جوحضرت عیسی علیہ السلام کےجی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

کراچی کے سینیٹ پیٹرک چرچ میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے خصؤصی تقریب ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرشمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت گائے گئے۔

مسیحی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ ان کا پیغام سب کیلئے امن و محبت ہے۔

ایسٹر کے موقع پاکستان بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دنیا بھرمیں بھی مسیحی برادری ایسٹرکا تہوارجوش و خروش سے منا رہی ہےاور ایک دوسرے کوتحائف بھی دیئے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply