• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گرمیوں میں ہونے والی خطرناک بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟

گرمیوں میں ہونے والی خطرناک بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟

زیادہ سے ذیادہ پانی پینے سے جسم کی 90 فیصد بیماریوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ جسم میں موجود ریشہ پانی کو آنتوں تک صحیح طرح پہنچاتا ہے اور آتتوں میں نمی برقرار رہتی ہے۔ اس طرح آنتوں کی خشکی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے حفاظت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پانی جسم کی توانائی بحال رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

٭ غذا میں ریشہ دار اشیاء اور فائبر شامل کرنے سے نظام ہضم بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پھل، سبزی اور اناج ہضم کرنے میں آسان ہوتے ہیں اور معدے کو ذیادہ مشقت نہیں کرنی پڑتی۔ فائبر قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔

٭ جیسا کہ گرمی جسم سے پانی نچوڑ لیتی ہے، اس موسم میں چکنائی سے بھرپور اجزاء کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ غذا میں موجود چکنائی نہ صرف ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے بلکہ پانی کی کمی اسے ناممکن بنا دیتی ہے۔ نتیجے میں موٹاپے اور کالیسٹرول جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

٭ کیفین یا کافی تاثیر میں گرم ہوتی ہے۔ اس موسم میں کافی کی مقدار کو کم کردیں۔ بہتر یہ ہے کہ بلکل ختم کردیں۔ گرمی میں کافی کا استعمال  پیٹ کے السر اور معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔

٭ گھر سے باہر کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ صرف گھر کا بنا صاف کھانا کھائیں۔

٭ پانی کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کریں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے پانی کی بوتل ساتھ رکھنا مت بھولیں۔

٭ باسی کھانا کھانے سے گریز کریں۔ اگر کھانا بنے ہوئے دیر ہوگئی ہے تو کھانے سے پہلے اسے چولہے پر ضرور گرم کریں۔

٭ اوپر بتائی گئی علامات میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو او آر ایس کا پانی پینا شروع کر دیں۔ پانی کی مقدار بڑھا دیں اور لیموں کا استعمال کریں۔ اگر حالت میں بگاڑ پیدا ہو تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Save

Advertisements
julia rana solicitors london

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply