• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کل کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی،چیف جسٹس

کل کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی،چیف جسٹس

بدھ کو سپریم کورٹ میں نے وفاقی اسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے وفاقی اسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے حوالہ دیا کہ گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی اور اب کوئی سمری نہیں رکے گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی عدالت کو بتایا کہ احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے، پمزاوردیگراسپتالوں کے سربراہان کی تقرری کی سمری کابینہ کودوبارہ بھیجی جائے گی ، جس کی منظوری کابینہ دے گی۔

درخواستگزار نے انتظامی عہدوں پرڈاکٹروں کوتعینات کرنے کا شکوہ کیا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے حکومت کوکام کرنے دیں بعد میں دیکھیں گےکہ اچھے لوگ لگائے گئے یا نہیں۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری کیڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ معاملے میں مثبت پیش رفت چاہیے،اگر پیشرفت نہ ہوئی توسربراہان کے طورپراچھے لوگوں کی تقرری خود کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعدازاں سپریم کورٹ نے وفاقی اسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply