بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگر سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر پاکستا ن اور سعودی عرب میں بروز ہفتہ عیدالفطر ہونے کاامکان ہے۔
فلکیاتی ادارے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی معلومات پر کی گئی ہے مملکت میں عید الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان وہاں کے حکام نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں تیس روزے ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عیدالفطر کے ہفتے کے روز ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا بروز جمعرات 20 اپریل کو چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا، اگر سعودی عرب اور پاکستان میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر دونوں ممالک میں عیدایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں جمعرات کو شوال کے مہینے کا چاند آنکھ یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھا جانا تقریباً ناممکن ہے۔ یہاں تک کہ برطانوی حکومت کی رپورٹ بھی بتاتی ہے کہ جمعرات کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور برطانیہ سے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں