• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانیوں کے دلوں پر چھانے والے ترک صدر ایردوان اب پاکستان ٹرک آرٹ پربھی چھاگئے

پاکستانیوں کے دلوں پر چھانے والے ترک صدر ایردوان اب پاکستان ٹرک آرٹ پربھی چھاگئے

عالمِ اسلام  کے عظیم فرزند،   ترک صدر رجب طیب ایردوان  جن کو    مسئلہ فلسطین کو عالمی پلیٹ فارم پر لانے اور  ڈیوس میں اسرائیل  کے صدر شمعون  پئیرز  کو معصوم  فلسطینی  انسانوں  کا قاتل قرار دینے  کے بعد   عالمی اقتصادی فورم  کو ترک کر دینے کی  وجہ سے  شہرت حاصل ہوئی تھی  ، اب پاکستانیوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

صدر ایردوان  پاکستان کے عوام میں اس وقت بڑے ہر دلعزیز ہوئے  جب حکومتِ  بنگلہ دیش نے    پاکستانی محب وطن باشندوں کوپاکستان سے گہری محبت کے نتیجے میں پھانسی کی سزا  دے دی تھی۔  انہوں نے بنگلہ دیش  کے اس  ظالمانہ  اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اور   پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے  اپنے  سفیر کو بنگلہ دیش سے واپس بلوا لیا تھا۔  اس طرح   وہ پاکستانی باشندوں کے دلوں میں  بسنے  میں کامیاب ہوگئے۔

ترک صدر رجب  طیب ایردوان نے جس طرح روہنگیا مسلمانوں  کی مدد کی   اور ان کے مسئلے کو عالمی پلیٹ فارم پر اٹھایا اور   میانمار کی رہنما سوچی  کو ٹیلی فون کرتے ہوئے   فوری طور پر  روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور  جنہوں نے ہمیشہ ہی کشمیری مسلمانوں کے موقف کی  کھل کر حمایت کی وجہ سے وہ پاکستانیوں کے دلوں میں بس  چکے اور پاکستانیوں کے دلوں  میں ان کی یہ محبت اب پاکستان  میں ٹرکوں پر ان کی پینٹنگ کی شکل میں نمایاں نظر آتی ہے۔ پاکستان ٹرک آرٹ دنیا میں اپنی طرز کاا وحد آرٹ ہے  اور یہ آرٹ زیادہ تر پاکستان کےصوبے پنجاب اور   خیبر پختونخواہ صوبے میں کیا جاتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے  تعلق رکھنے والے  گلزار احمد جو  ترک صدر رجب طیب ایردوان  سے بہت متاثر ہیں  نے ان کی تصاویر کو  ٹرکوں پر    علاقے کے ٹرک ڈرائیورز اور مالکان کی خواہش پر  پینٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا  ہوا ہے۔

وہ اس بارے میں  کہتے ہیں  ہمارے ہاں ترک صدر کو پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے کی وجہ سے بڑی مقبولیت حاصل ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اپنے ٹرکوں میں اب ترک صدر کی تصاویر کو جگہ دینا شروع کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گلزار احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی  سب سے زیادہ  اگر کسی لیڈر سے محبت کرتے ہیں تو وہ بلاشبہ ترک صدر رجب طیب ایردوان ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply