زردی کے رنگ میں چھپے راز

انڈا کھانا تو بہت سے لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔ لوگ انہیں الگ الگ طریقوں سے پکاتے ہیں اور بہت سے چیزوں میں استعمال بھی کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ انڈے کی زردی کا رنگ اس مرغی کی صحت کے کئی راز افشاں کرتا ہے، جس نے وہ انڈا دیا ہے۔ سائنسی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے کی زردی غذائیت سے بھر پور ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی کا رنگ مرغی کو ملنے والی سورج کی روشنی پر منحصر ہوتا ہے۔ کئی مرغیاں ایسی ہوتی ہیں جو کھلے ماحول میں پلتی ہیں اور انہیں مناسب دھوپ میسر ہوتی ہے۔ جبکہ کچھ مرغیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنی پوری زندگی ایک پنجرے میں گزار دیتی ہیں اور انہیں سورج کی روشنی نہیں ملتی۔ اگر زردی زیادہ گہرے زرد رنگ کی، ٹھوس اور بالکل گول دکھنے والی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ انڈا دینے والی مرغی کھلے ماحول میں رہی ہے اور اس نے اپنی زندگی پر سکون گزاری ہے۔ جبکہ ہلکے زرد رنگ کی زردی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ انڈا دینے والی مرغی صحت مند ہے اور اس کے انڈے غذائیت سے بھر پور ہونگے۔ ایسے انڈے کا استعمال ہمارے لئے مفید ہوتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے انڈوں میں گہرے زرد رنگ کے انڈے زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔ اگر آپ غور کریں تو آپ بھی اس بات کو جان پائیں گے کہ ان انڈوں کی ذائقے میں بھی فرق پایا جاتا ہے اور ذائقے میں بھی گہرے زرد رنگ کے انڈے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply