• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کارکن نے نواز شریف کی خاطر خود کو سر عام چھری سے کاٹ ڈالا

کارکن نے نواز شریف کی خاطر خود کو سر عام چھری سے کاٹ ڈالا

لاہور: گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لاہور کارڈیالوجی میں دل کا معائنہ کیا گیا۔ تاہم ان کے میڈیکل چیک اب سے پہلے ان کے ایک دیوانے اور خود کو لیگی کارکن اور مغلپورہ یوتھ ونگ کا جنرل سیکریٹری کہنے والے ایک شخص نے چھری سے خود کو کاٹنا شروع کردیا۔

راہ چلتے افراد نے اس کی ویڈیو بنائی اور اس سے خؤد کو کاٹنے کی وجہ پوچھی تو اسکا کہنا تھا ‘اسکے لیڈر کو میڈیکل کی سہولت کیوں نہیں دی ، وہ تین بار وزیراعظم رہے ہیں انہیں حق ہے میڈیکل سہولت ملنے کا۔’

لیگی کارکن اس دوران خود کو تیز دھار خنجر سے کاٹتا بھی رہا۔ متعدد افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خؤد کو مزید زخمی کرنے کی دھمکی دی۔ ایک نامعلوم شخص نے اس کی ویڈیو مریم نواز تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply