• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حاملہ خواتین کیلئے روز مرہ استعمال کی معمولی سی چیز خطرہ قرار

حاملہ خواتین کیلئے روز مرہ استعمال کی معمولی سی چیز خطرہ قرار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جوخواتین میں قبل از وقت بچے پیدا ہونےکا باعث بن رہا ہے۔سائنس دانوں نے اس کو  بچوں کی اموات کی سب سے اہم وجہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچے ذہنی و جسمانی معذوریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے بچے کی پیدائش کے لئے ہسپتال آئی خواتین کے خون کے ٹیسٹ کے بعد اس میں پلاسٹک کی مقدار اور اس کے بچے پر اثرات کا معائنہ کیا۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ حاملہ خواتین پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا جتنا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کے ہاں بچے کے قبل از وقت پیدائش کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

پلاسٹک کے لفافے کھانے پینے کی اشیاءکی پیکنگ میں بکثرت استعمال ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین میں قبل از وقت بچے پیدا ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت بھی کسی نہ کسی حد تک خواتین قبل از وقت بچے پیدا کررہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔ برطانیہ میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش سے شرح اموات 7فیصد ہو گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply