تقسیم در تقسیم

ہمارے یہاں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ آپس میں نفرت کے جذبات تھے۔
پھر ہم نے الگ ملک حاصل کر لیا اور خوشی خوشی رہنے لگے۔
کوریا کے صدر کا بیان پڑھا اخبار میں۔۔۔ میں سوچا ہم نے بھی خوشی کے لیے الگ ملک حاصل کیا تھا۔ ۔
خوشی نہ ملی تو خوشی کے لیئے ملک کو مزید تقسیم کیا لیکن کوئی خوشی نہ ملی۔
پھر ہم نے صوبے، شہر ، زبانیں، تہوار ،غرض ہر تقسیم کرنے والی شے تقسیم کر لی۔
اتنا کرنے کے بعد بھی خوشی نصیب نہ ہوئی تو ہم نے خوشی کے پیشِ نظر اب مسجدیں بھی تقسیم کر لی ہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply