اونچی ہیل پہننے والا بینک مینجر

آپ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ آسٹریلیا کے ایک بڑے بینک کے پروجیکٹ مینجر روزانہ اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر دفتر جاتے ہیں، کیونکہ اس طرح وہ خود کو بہت پر اعتماد محسوس کرتے ہیں۔ ایشلے میکس ویل سڈنی کے ایک بینک میں کام کرتے ہیں اور روزانہ وہ 6 انچ اونچی ہیل پہن کر اپنے دفتر جاتے ہیں۔ انہیں ایک عرصے سے اونچی ہیل پہننے والی خواتین بھی پسند ہیں کیونکہ اس طرح خواتین خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہیں۔

جب بھی وہ نئے کلائنٹس سے ملنے جاتے ہیں تو ٹائی سوٹ کے ساتھ ہیل والا بہترین جوڑا پہن کر جاتے ہیں اور کامیاب ٹھہرتے ہیں۔ ایشلے ایک روز فرانسیسی مرد رقاص کی ویڈیو دیکھ رہے تھے جس میں تمام ڈانسروں نے اونچی ہیل پہن رکھی تھی اور وہ بہت اعتماد سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ اسی طرح ان کے بینک میں ایک بہترین پراعتماد خاتون افسر نے بھی ایشلے کو بتایا کہ اونچی ہیل ان کی خود اعتمادی ہے۔ اس کے بعد خاتون نے انہیں ہیل والے جوتے پہننے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد ایشلے نے بتایا کہ انہوں نے بینک میں موجود خاتون کے مشورے پر ہی ان کی بتائی ہوئی اونچی ہیل پہنی اور جیسے ہی وہ آفس کے برآمدے میں ان جوتوں کے ساتھ پہنچے وہ خود کو بہتر محسوس کرنے لگے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب وہ خاص میٹنگز  میں اسے پہن کر جاتے ہیں اور کامیاب لوٹتے ہیں۔ ایشلے نے کہا کہ پہلے انہیں ہیل پہن کر چلنے میں دقت ہوئی لیکن مسلسل محنت اور مشق سے وہ اس قابل ہوگئے کہ ہیل کے ساتھ بااعتماد انداز میں چلنے اور دوڑنے لگے، تاہم انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اب بھی انہیں ہیل والے جوتوں پر مذاق کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور انہیں اپنی برادری کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply