• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں رواں ہفتے معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی

ملک بھر میں رواں ہفتے معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں رواں ہفتے معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے وسط میں کراچی میں غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے کراچی میں درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply