• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانیوں کے لئےفیس بک پربلڈ ڈونیشن کا نیا فیچر متعارف

پاکستانیوں کے لئےفیس بک پربلڈ ڈونیشن کا نیا فیچر متعارف

اکثر ہم لوگوں کو فیس بک اپنے دوستوں سے عزیزوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کرتے دیکھتے ہیں، اس لئے فیس بک نے لوگوں کی مشکل کو آسان بنانے کے لئے پاکستان میں بھی خون عطیہ کرنے اور عطیے کی اپیل کرنے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں ہر مہینے بلڈ ڈونیشن کی بہت سی پوسٹ کی جاتی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد بلڈ ڈونیشن گروپ موجود ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی محفوظ خون کی کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خون نہ ملنے کے باعث مریض اور اس کے اہل خانہ ایسے ڈونرز نہیں ڈھونڈ پاتے جو بلڈ بینک یا ہسپتالوں میں بلڈ گروپس کو تبدیل کرواسکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ فیچر لوگوں کی اس پریشانی کو مدد نظر رکھتے ہوئے متعارف کروایا گیا ہے۔ جو لوگ خون عطیہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ https://www.facebook.com/donateblood پر سائن ان کر کے ڈونر بن سکتے ہیں۔ آپ کی فراہم کی ہوئی تمام معلومات پرائیوٹ یعنی (اونلی می) ہونگی۔ جبکہ ایسے افراد جنہیں خون کی ضرورت ہو تو وہ، https://www.facebook.com/findblooddonors وزٹ کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply