چکوال : بلکسر انٹر چینج کے قریب گاڑی کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلکسر انٹر چینج پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اندوہ ناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکو اور موٹر وے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

موٹر وے حکام کے مطابق گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ مرنے والوں کا تعلق ملتان سے تھا، جو بذریعہ چکوال راولپنڈی جا رہے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں