لیٹ
میس میں کھانا روزانہ دیر سے آ رہا تھا۔ شکایت کی اگلے ہی دن میس میں نئی کرسیاں آگئیں۔
کچھ فرق نہ پڑا تو دو دن بعد دوبارہ شکایت کئی گئی اس شکایت کے بعد میس میں بڑی سکرین لگوا دی گئی۔
کچھ دنوں بعد پھر سے شکایت کی گئی۔
کھانا میز تک لے جانے کے لئیے بڑی ڈِش آگئیں۔
لیکن اتنے انتظامات کرنے کے بعد بھی سدہار نہ آ سکا تو کہا گیا صبر کیا کرو دیر سویر ہو جاتی ہے۔
مہینے کے آخر پر کھانے کا بل آیا تو ساتھ لکھا تھا دیر سے جمع کروانے پر جرمانے ہو گا۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں