خواجہ سراؤں کو حکومت کی طرف سے بڑی خوشخبری

خواجہ سراوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

جس کے بعد 40 خواجہ سراوں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراوں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8 فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں،جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40خواجہ سراوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اورخواجہ سراوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیلز کی دوہزار سے زائد اسامیوں پربھرتی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے خواجہ سراوں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا،اٴْن کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply