• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کےلیے پروازیں چلانے کالائسنس مل گیا

پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کےلیے پروازیں چلانے کالائسنس مل گیا

پی آئی اے کے لیے اچھی خبر۔ چائنیز سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن کو مزید دو چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس جاری کردیا۔پی آئی اے بیجنگ، شایان شنگھائی کے لیے پروازیں آپریٹ کریں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیجنگ، شایان شنگھائی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی، چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

چائنا ایئرلائن کے بعد پی آئی اے پہلی غیر ملکی ائیرلائن ہے جیسے مختلف شہروں کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے چینی شہر چنڈو کے لیے بھی اجازت نامہ طلب کررکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی آئی اے کو چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی بھی منظوری حاصل ہے۔چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply