قوم کا لہو گرمائے گا؟

23مارچ کو ملک بھر میں عام
تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
ِاسی کے پیشِ نظر یونیورسٹی میں22 مارچ کو تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں اِس دن کی اہمیت کا اجاگر کرنا تھا۔
کسی نے اپنی تقریر میں قرارداد کی ضرورت اور اِس کے مقصد کے بارے میں بتایا۔
تو کسی نےاپنی تقریر سے پورے ہال کے لہو کو گرمانے کی کوشش کی۔
حاضرِجلسہ اِن باتوں کو ہنسی مذاق میں ٹال رہے تھے۔
جس پر ایک دوست نے کہا جس قوم کا لہو اپنے شہیدوں کے ذکر پہ نہیں کھولتا، ایسی قوموں کو دوسری قومِ کھول دیا کرتی ہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply