’’فادرز ڈے‘‘( سو لفظوں کی کہانی)

وہ اپنے ابا کو لئے شہر کے مشہور نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس بیٹھا تھا۔
’’ ڈاکٹر صاحب یہ کونسی سی بیماری ہے،
بچوں کی طرح ضد کرتے ہیں،
آج کھوئے والی قلفی کی ضد کر رہے ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی اچھا کئیر سنٹر ہے،
تو علاج کے لئے داخل کروا دیتا ہوں ‘‘۔
اتنے میں ڈاکٹر کے موبائل کی گھنٹی بجی۔
ڈاکٹر نے کرسی سے اٹھتے ہوئے کہا ۔
’’انہیں دواکی نہیں،
آپ کی محبت کی ضرورت ہے۔
وہی محبت جو بچپن میں انہوں نے آپ کو دی ہے مجھے جلدی ہے،
میرے ابا برف والا گولا مانگ رہے ہیں ‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply