نیب ریفرنسز: شریف خاندان کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز سے متعلق شریف خاندان کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شریف خاندان کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے نیب ریفرنسز کی سماعت دوپہر ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔

عدالت میں 2غیر ملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر کے بیانات ڈیڑھ بجے قلم بند ہوں گے۔

احتساب عدالت میں وڈیو اسکرینز لگا کر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،غیر ملکی گواہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بیانات قلمبند کرائیں گے ۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر لندن میں موجود ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت پیشی کے بعد نواز شریف پنجاب ہاؤس جائیں گے جہاں پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئینی و قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نئے صدر یا قائم مقام صدر کیلئے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply