• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر کیا تحفہ دے گا؟

سعودی عرب پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر کیا تحفہ دے گا؟

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی سفیر نے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے، پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ ایک دن آرام کرنے کے بعد آج سے پریکٹس سیشنز کا آغاز کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی20 ورلڈکپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف کرے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی، گروپ اسٹیج کے بعد، گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply