“غرقی”

گاؤں میں ایک گھر کے باہر مزدور گڑھا کھودنے میں مصروف تھے۔
’’ کیا ہورہاہے ۔۔۔؟‘‘
میں نے پوچھا۔
باؤ خالد! ’’غرقی ‘‘بنا رہے ہیں ۔
ایک بزرگ نے بتایا۔
پتر! اس سے غلاظت نہیں پھیلتی ،
کھیتوں کی رفع حاجت سے یہ بہتر ہے ،
سارے گاؤں نے بنا رکھی ہے ۔
چاچا ! زمین کی ساری حفاظتی تہیں کاٹ کر ،
یہی غلیظ پانی آپ کچھ فاصلے پر نلکے سے،
صاف پانی کے نام پر کھینچ رہے ہیں،
چاچا یہ’’ غرقی‘‘ کہیں غرق نہ کر دے‘‘۔
بہت سے لوگوں نے میری طرف دیکھتے ہوئے چاچاکو اپنے کان کے گرد انگلی سے گول دائرہ کا اشارہ دیا تھا۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply