سزا (سولفظوں کی کہانی)

میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں نے ملک کو بدنام کیا۔۔ اُن کی یہ حرکت وطن سے غداری کے مترداف ہے اور اُن سب کھلاڑیوں کو اُنکی کرپشن پر سخت سزا ملے گی ۔
چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں فرمایا ، میں نے اپنے دوست کاشف کو آ گا ہ کیا ۔
کاشف بولا : یہ تو اچھا ہوگیا لیکن۔۔لیکن کیا ؟ میں بولا
کاشف : کوئی چوہدری نثار سے پوچھے جن لوگوں نے ملک اور غریب عوام کا پیسہ چوری کرکے آف شور کمپنیاں بنائی کیا ان کو سزا ہوگی یا ایمانداری کا نوبل انعام دیا جائے گا ؟

Facebook Comments

ثقلین مشتاق کونٹا
آپ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں کیمیکل انجنیئرنگ کے طالبعلم ہیں۔صحافت سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ۔ پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کے خوہاں ہیں جہاں اللہ کے بعد عوام کی حکمرانی ہو نہ کہ جمہوری آمروں کی آمریت قائم ہو ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر صحافی برداری عوام میں شعور بیدار کرنا کا بیڑہ اُٹھا لیں تو یہ مشکل کام جلد ممکن ہوسکے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply