15 فروری:آج کا دن تاریخ میں

جاپان نے سنگاپور پر قبضہ کر لیا

برطانیہ کا ایک مضبوط فوجی اڈا سنگاپور ، جسے مشرق کا جبرالٹر بھی کہا جاتا ہے ، جاپان کے قبضہ میں چلا گیا۔ ایک جزیرے پر بسا ہوا شہر سنگاپور جزیرہ نما ملایا کا صدر مقام تھا۔ جو انیسویں صدی سے برطانیہ کے زیر نگیں چلا آ رہا تھا۔ جولائی 1941 میں فرانسیسی ہند چینی پر قبضے کے بعد اب اس کی نظریں سنگاپور پر جمی تھیں۔ پرل ہاربر پر حملے کے موقع  پر 24,000 جاپانی فوجی ہند چینی سے جزیرہ نما ملایا پہنچ گئے۔ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں جاپانی اور برطانوی فوجیں برسر پیکار رہیں۔ برطانوی فوجوں کو سویٹن ہام اور کوالا لمپور سمیت بہت سے مقامات پر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ 8 فروری کو جاپان نے ہوائی جہازوں کے ذریعے 8,000 فوجی سنگاپور میں اتار دیے ، اور 13 فروری سے ساحل پر نصب توپوں سے گولہ باری شروع کر دی۔ کوئی راہ فرار نہ پا کر برطانوی دستوں نے 15 فروری کو جنرل پرسیول کی زیر قیادت جاپانی فوجوجوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور یوں سنگاپور جاپان کے قنضہ میں آ گیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply