کراچی :کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، پولیس نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
جج نے کمرہ عدالت میں اربوں روپے کرپشن کے الزامات پڑھ کر سنائے اورملزمان سے استفسار کیا کہ کیاا ٓپ جرم قبول کرتے ہیں؟،جس پر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا،جس پر جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہےجبکہ کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں