• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوئٹہ میں پھر دہشتگردی، سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ میں پھر دہشتگردی، سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ میں امن دشمنوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو پھر نشانہ بنا دیا۔ یہ واقعہ سریاب روڈ کے قریب لانگوآباد میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے لاشیں اسپتال منتقل کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار ریلوے کی پٹری کی حفاظت کیلئے تعینات تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں نائن ایم ایم اور کلاشنکوف کا استعمال کیا گیا۔ خالی خول اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے حملے میں ملوث افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی جی بلوچستان کی میڈیا سے گفتگو

آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ صبح 7 بجکر 40 منٹ پر کی گئی، فائرنگ کے واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا۔ آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے، شواہد سے معلوم ہوتا ہے 3 سے 4 دہشتگردوں نے فائرنگ کی، واقعے میں کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی، کچھ شواہد ملے ہیں جن پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply