اپنی اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا پر چھاجانے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
ان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پریا کی محض 30 سیکنڈ کی ایک وڈیو نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس ویڈیو سے اداکارہ کو خوب شہرت ملی، پریا کی اس وڈیو ایسی چلی کے اس کا جادو ابھی بھی کم نہ ہو سکا، تاہم اب پریا پرکاش کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے، کیونکہ ان کیخلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں