13 فروری: آج کا دن تاریخ میں !

آج کے دن 1633 میں اطالوی فلاسفر ، ہیئت دان اور ریاضی دان گیلیلیو گیلیلی کو کوپر نیکن نظریہ کی حمایت کی پاداش میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں رومیتو طلب کیا گیا۔ کلیسا کا عقیدہ تھا کہ زمین ساکت ہے اور سورج اس کے گرد گھومتا ہے مگر کوپر نیکس کا نظریہ اس کے برعکس تھا اور گیلیلیو بھی اپنی تحقئیقات کی بنا پر اسی نظریہ کے حامی تھے۔ گیلیلیو کے نظریات سے باخبر ہونے کے بعد ان کے اس نظریہ پر کاربند رہنے کے باعث پوپ اربن ہشتم نے گیلیلیو کو فلورنس کے نواحی قصبے آرچیتری میں ان کی رہائش گاہ میں لامتناہی مدت کے لئے نظر بند کر دیا۔ اس نظربندی کے دوران ہی 8 فروری 1642 کو گیلیلیو کی وفات ہو گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply