• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں

یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں

گنج پن اور کمزور بال عورت ہو یا مرد سب کو پریشانی میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ گھنے خوبصورت بال ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔ایک بار اگر گنج پن یا کمزور بالوں کے مسائل کسی شخص کو اپنا شکار بنا لیں وہ شخص کسی بھی مہنگے علاج اور دیسی ٹوٹکے تک استعمال کرنے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کرتا۔ماہرین کے مطابق کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن کا استعمال آپ کے بالوں کو قدرتی طور پر گھنا کرسکتا ہے یعنی یہ غذائیں استعمال کرکے آپ کو ٹوٹکے اور مہنگے علاج کی ضرورت نہیں پڑیں گی۔

1۔انڈے

انڈے بالوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں انڈوں میں بائیوٹن اور وٹامن کی خاص مقدار بالوں کی نشوونما بہتر بنانے میں نہایت مفید ہیں انڈوں کا ماسک براہ راست سر پر لگا کے بھی بالوں کو گھنا کرنے میں مدد ملتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کے ابلے ہوئے انڈوں کو اپنی غذاؤں میں شامل کریں تل کے انڈا کھانے سے انڈا اپنی افادیت کھو دیتا ہے ۔

2۔پالک

آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

3۔ سامن مچھلی

عام طور پر تمام مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نامی پروٹین خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے لیکن سامن مچھلی میں اس کی مقدار نسبتاً خاصی زیادہ ہوتی ہے یہ پروٹین بالوں کی مضبوطی اور گھنے پن کے ساتھ ساتھ دل اور شوگر جیسی بیماریوں میں بھی نہایت مفید ہے ۔

4۔ شملہ مرچ

یہ سرخ سبز اور پیلے رنگ کی سبزی وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی خون میں سرخ ذرات کی افزائش کرتے ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں کو فراہم کرتے ہیں۔ وٹامن سی کی کمی بالوں کی خشکی اور بال جھڑنے کا سبب بنتا ہے۔

5۔ امرود

پہلے امرود کو بالوں کی افزائش کے لئے تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق امرود میں کینو کی نسبت پانچ گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے اس لئے دن میں ایک امرود کا استعمال بھی آپکے بالوں کو مضبوطی فراہم کر سکتا ہے۔

6۔ دال مسور

دیگر غذاؤں کی طرح دال مسور بھی آئرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں۔

7۔ پالک

اومیگا تھری پروٹین، فولاد، پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم سے بھرپور پالک ہمارے جسم کے ہر حصے کیلیے مفید ہے۔ اگر آپ کو آئرن الرجی نہیں ہے تو پالک میں موجود یہ تمام اجزاء آپ کی مجموئی صحت اور خصوصاً آپ کے بالوں کو بہت حد فائدہ پہنچائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

8۔ اخروٹ

اخروٹ میں شامل قدرتی روغنیات، خصوصاً اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر اور پروٹین سے بال چمک دار لمبے اور گھنے ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply