عرب ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بری خبر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے 12 شعبوں میں پاکستان سمیت تمام ممالک کے شہریوں کو نوکریاں دینے پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق آئندہ ہجری سال سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر لیبر اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ علی ال غفیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد مقامی افراد کیلئے نوکریوں کے رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت تمام غیر ملکیوں کو گھڑیوں کی دکانوں، آپٹیکل اسٹورز، طبی آلات کے اسٹورز اور الیکٹریکل شاپس، گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے اسٹورز، تعمیراتی سامان کی دکانوں، کارپیٹ کی دکانوں، آٹو موبائل، موبائل شاپس، گھریلو فرنیچر کے شورومز، آفس میٹریل، ریڈی میڈ گارمنٹس شاپس، بچوں اور مردوں کے کپڑوں کے سپلائرز، گھریلو سامان کی دکانوں اور بیکریوں میں نوکریاں فراہم کرنے پر پابندی ہوگی۔

وزارت کے ترجمان خالد عبا الخیل کا کہنا ہے کہ فیصلے کا دیگر ممالک کے ساتھ کئے گئے ایم او یوز پر نہیں ہوگا، دکانوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد منصوبے کے مطابق جاری رہے گا جبکہ خواتین کے سامان سے متعلق دکانوں پر غیر ملکیوں کو رکھنے پر پابندی کا اطلاق گزشتہ سال اکتوبر سے ہوچکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب اومان نے بھی غیر ملکیوں کو مختلف سیکٹرز میں نوکری کیلئے ویزا جانے کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ایوی ایشن، مارکیٹنگ، ہیومن ریسورسز، انشورنس، میڈیا اور ٹیکنیکل فیلڈز شامل ہیں، فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply