سگریٹ نے ایک شخص کی جان کیسے بچائی؟

افریقی ملک کیمرون میں ایک شخص کی جان محض ایسے بچی کہ وہ ایک سیکنڈ قبل اس مقام سے اٹھ کر چلا گیا جہاں اگلے لمحے مٹی کے تودے کی صورت میں موت کئی افراد کو ساتھ لے گئی۔

سگریٹ نوشی سخت مضر صحت ہے، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک شخص سگریٹ کی طلب میں اٹھ کر گیا تو اگلے لمحے اس مقام پر مٹی کا تودہ آ گرا۔

روئٹرز کے مطابق یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک افراد پر مٹی کا تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور واقعے سے چند لمحے قبل مکولو ڈوس نامی ایک شخص سگریٹ پینے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر چلا گیا تھا۔

یہ جشن فٹ بال کے ایک میدان میں ہو رہا تھا، جس کے باہر سرخ مٹی کا ایک ٹیلہ تھا، مکولو ڈوس نے بتایا کہ وہ دیگر مہمانوں سے الگ ہو کر سگریٹ پینے جا رہے تھے، جب انھوں نے اچانک مٹی کا تودہ گرنے کی آواز سنی۔

مکولو ڈوس کے مطابق جب انھوں نے مڑ کر وہاں دیکھا جہاں وہ چند لمحے قبل بیٹھا ہوئے تھے، تو وہاں نہ تو حاضرین نظر آئے نہ ہی کرسیاں، وہ سب مٹی تلے دب چکے تھے۔

بچ جانے والے ایک اور شخص فوٹوسو کلاڈ مائیکل نے بتایا ’’میرے سر پر ایک پتھر آ لگا، جب میں نے اوپر دیکھا تو مٹی نیچے کی جانب سرکتی ہوئی دکھائی دی، میں اپنی جگہ سے اچھلا، لیکن زمین پر گر گیا، میں دوبارہ اٹھا لیکن دوسری بار بھی گر گیا۔‘‘ مٹی تلے جزوی طور پر دب جانے والے مائیکل ان لوگوں میں شامل تھے جنھیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ تاہم اس سانحے میں مائیکل کی والدہ، بھائی اور بہترین دوست مر گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال کیا جاتا ہے کہ کیمرون میں 2019 کے بعد یہ سب سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply