خصوصی طور پر، میک نوٹ بُک اور موبائل کیلئے۔۔ گوگل، فائر فاکس، انٹرنٹ ایکسپلورر اور اب نیا یہ ہے۔”
تصور کریں کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی دنیا میں سفر کر رہے ہیں، لیکن اس بار آپ کے ساتھ صرف ایک براؤزر نہیں بلکہ ایک ذہین مددگار ہے جو آپ کے لیے نا صرف صفحات کھولتا ہے بلکہ وہ سمجھنے، ترجیح دینے، ربط بنانے اور حتیٰ کہ خود مختار کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہی فرق ہے نئے براؤزر ChatGPT Atlas کا — جو کہ روایتی براؤزرز مثلاً Google Chrome سے بہت مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

براؤزر کا فرق
روایتی براؤزر آپ کو ویب صفحات دکھاتا ہے، متعدد ٹیبز دیتا ہے، اور آپ خود تلاش، موازنہ، اور فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن ChatGPT Atlas کی خاص بات یہ ہے کہ وہ صرف دکھانے والا نہیں بلکہ “دیکھنے، سوچنے، اور عمل کرنے” والا براؤزر ہے۔ مثال کے طور پر:
فرض کریں آپ نے “کراچی میں اچھا کافی شاپ” تلاش کرنا ہے۔ روایتی براؤزر میں آپ Chrome کھولیں گے، سرچ کریں گے، کئی ریویوز پڑھیں گے، میپس دیکھیں گے، کاغذی موازنہ کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔
مگر Atlas میں آپ بائیں طرف سائیڈبار میں اپنا سوال لکھیں گے: “کراچی میں بہترین کافی شاپ کون سی ہے؟”۔ براؤزر خود صفحات کھولے گا، مختصر تجزیہ کرے گا، قیمتیں، مقام، ماحول، اور صارف ریویوز ایک ساتھ پیش کرے گا۔
فرض کریں آپ نے آن لائن شاپنگ کی اور ایک جیکٹ پسند کی۔ عام براؤزر میں آپ کو مختلف ویب سائٹس کھول کر موازنہ کرنا پڑے گا، پھر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ Atlas میں آپ کہہ سکتے ہیں: “یہ جیکٹ دستیاب ہے؟ موازنہ کریں مختلف ویب سائٹس سے، بہترین قیمت بتائیں، اور مجھے بتائیں کون سا آرڈر کرنا بہتر ہے”۔ اور وہ خود وہ کام شروع کر سکتا ہے۔
روزمرہ زندگی میں: آپ کو رات کا کھانا پلان کرنا ہے، دوستوں کو مدعو کرنا ہے، اور ریسٹورنٹ ریزرو کرنا ہے۔ روایتی براؤزر میں متعدد ٹیبز کھولیں گے: “Nearby restaurants” سرچ کریں گے، مینو دیکھیں گے، فون کریں گے، ریزرویشن کریں گے۔ Atlas میں آپ لکھیں گے: “آج رات پانچ لوگوں کے لیے کراچی میں اچھے پاکستانی ریسٹورنٹ بک کریں” اور براؤزر معاون معلومات تلاش کرے گا، موازنہ کرے گا، آپ کی اجازت سے ریزرویشن بھی کر سکتا ہے (اگر سپورٹ ہو)، اور آپ کو پورا عمل بتا دے گا۔
ChatGPT Atlas کیا ایسا کچھ کر سکتا ہے جو Chrome یا دوسروں میں نہیں؟
جی ہاں، چند خاص خصوصیات ہیں جن میں یہ نیا براؤزر نمایاں ہے:
ChatGPT یعنی چیٹ معاونت کو براؤزر کے “سائڈبار” میں براہِ راست انٹیگریٹ کیا گیا ہے، تاکہ آپ کسی بھی ویب صفحے پر ہوں، اس کا مختصر خلاصہ لینے، موازنہ کرنے، ترمیم کرنے یا سوال کرنے کی سہولت ملے۔
“Agent Mode” نام کا فیچر ہے جس میں یہ براؤزر خود مختار طور پر آپ کے لیے کام کر سکتا ہے ، مثلاً سفر کی تحقیق کرنا، خریداری کرنا، فارم بھرنا۔
یادداشت (Memory) فیچر: براؤزر آپ کی پسند، براؤزنگ ہسٹری، اور کنٹیکسٹ کو محفوظ رکھ سکتا ہے تاکہ اگلی مرتبہ آپ کو دوبارہ وہی چیز تلاش نہ کرنی پڑے، بلکہ معاونت زیادہ ذاتی ہو۔ اور پرائیویسی کنٹرول بھی فراہم کیا گیا ہے۔
سرچ تجربہ: چونکہ یہ براؤزر اور اس کا سرچ انجن دونوں AI-انٹیگریٹڈ ہیں، اس لیے صرف نتائج کی فہرست دکھانے کے بجائے آپ کو “مختصر جواب + ذرائع” بھی ملتے ہیں، اور آپ براہِ راست سوال کر سکتے ہیں، “مزید وضاحت کریں” کہہ سکتے ہیں، اور بہت سی تبدیلیاں خود براؤزر کے اندر کر سکتے ہیں۔
کیسے استعمال کریں؟
فرض کریں آپ مندرجہ ذیل حالات میں ہیں اور ChatGPT Atlas استعمال کر رہے ہیں:
صبح آپ کام کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ براؤزر کھولیں، سائیڈبار میں لکھیں: “آج کراچی کے حالات بتاؤ، اور مجھے 9 بجے کی میٹنگ کے لیے قریب ترین کافی شاپ بتاؤ جہاں وائی فائی موجود ہو”۔ براؤزر فوری طور پر ٹریفک کی صورتحال، کافی شاپس کی فہرست، وائی فائی کی معلومات، اور آپ کے رہنے والے مقام سے فاصلے کے حساب سے سفارش دے گا۔
دوپہر میں آپ لنچ پلان کر رہے ہیں اور ساتھ ہی دفتر کے لیے پریزنٹیشن بنانی ہے۔ براؤزر میں لنچ کے لیے اچھے ریستورانز تلاش کریں، سائیڈبار میں لکھیں: “اس شہر میں لنچ کے لیے اچھا، پُرسکون پاکستانی ریسٹورنٹ ڈھونڈو؛ ساتھ میں آج کی پریزنٹیشن کے لیے دو تازہ اعداد و شمار لاؤ جو اس فیلڈ سے متعلق ہوں”۔ براؤزر دونوں کام کرے گا ، ریسٹورنٹ تلاش کرے گا، مینو دیکھے گا، اور پریزنٹیشن کے لیے اعداد و شمار جمع کرے گا۔
شام کو آن لائن شاپنگ کرنی ہے۔ آپ براؤزر میں لکھیں: “مجھے نیوی بلیوز جیکٹ دیکھنی ہے، ۴۰۰۰ تا ۶۰۰۰ روپے کی قیمت میں، سائز M، کراچی میں شپنگ کے ساتھ۔ موازنہ کرکے بہترین ڈیل دکھاؤ”۔ براؤزر مختلف ویب سائٹس کھولے گا، قیمتیں موازنہ کرے گا، شپنگ شامل کرے گا، اور کہے گا: “یہ سائٹ بہتر ہے کیونکہ شپنگ فری ہے اور واپسی کا معیار بہتر ہے”۔
گھر واپس آ کر آپ نے ایک مضمون پڑھنا ہے، لیکن اسے سمری میں جلدی دیکھنا ہے۔ براؤزر اُس صفحے کو کھولے گا، سائیڈبار سے “اس مضمون کا خلاصہ بناؤ” کہیں گے، اور وہ چند منٹ میں اہم نکات نکال دے گا۔ پھر آپ اس خلاصے کو پڑھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ پورا مضمون پڑھنا ہے یا نہیں۔
Facebook Comments

It’s quite an informative and entertaining article. The writer has done an excellent job of making the content easy for readers to understand while also providing valuable insights on how to apply the information practically. Truly appreciate the effort.