پاکستان پیپلز پارٹی اور ملازمین / اطہر شریف

2025 کے بجٹ میں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں %10 فیصد اضافہ اور پینشنوں میں صرف7.5% فیصد اضافہ کر کے ایک بہت بڑا معرکہ سر انجام دیا-مہنگائی کے مقابلے میں یہ اضافے اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے-اوپر سے جو کسر باقی رہ گئی تھی بیوہ کے لیے فیملی پینشن صرف 10 سال کے لیے رکھی گئی ہے کیا اس کے بعد اس کی ضروریات زندگی ختم ہو جائیں گی-پینشنر کا شریک حیات اگر 10 سال زندہ رہا تو اس کے بعد وہ مانگ کر گزارا کیا کرے گا-پسے ہوئے طبقات اور ملازمین کے لیے صرف پاکستان کی ایک ہی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دیتی ہے اور پوری طرح ان کی تنخواہوں اور پینشنوں میں ریکارڈ اضافے کرتی ہے اور ان کا خیال رکھتی ہے-

julia rana solicitors london

2008 سے لے کر 2025 تک حکومت نے جو تنخواہوں میں اضافہ کیا ان کی تفصیل حسب ذیل ہے
پیپلز پارٹی حکومت 2008 میں %20 فیصد 2009 میں 20 % فیصد 2010 میں %50 فیصد میں2011 میں 15% فیصد 2012 میں %20 فیصد ٹوٹل 135% فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا
مسلم لیگ نون کے دور حکومت 2013 میں %10 فیصد 2014 میں %10 فیصد 2015 میں 7.5% فیصد 2016 میں کوئی اضافہ نہیں 2017 میں %10 فیصد اور 2018 میں %10 فیصد یہ کل %47.5 فیصد اضافہ کیا گیا
اب آتے ہیں تبدیلی جماعت تحریک انصاف کے دور حکومت 2019 میں %10 فیصد 2020 میں %20 فیصد 2021 میں کوئی نہیں 2022 میں %15 فیصد یہ کل % 45 فیصد اضافہ کیا گیا تنخواہوں میں
2023 میں پی ڈی ایم کی حکومت جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل تھی نے اصرار کر کےتنخواہ میں اضافہ 2023 میں %35 فیصد کیا گیا اس کے بعد 2024 میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے25 % فیصد اور 2025 میں %10 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا
پسے ہوئے طبقات کے لیے سب سے زیادہ کام پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے کیا پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی تاریخ میں واحد حکومت تھی جس نے 2010 میں
میں تنخواہ میں یکدم %50 فیصد کر ریکارڈ اضافہ کیا جو پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا کہ تنخواہوں میں اپنے دورے حکومت 2008 سے 2013 میں %135 فیصد اضافہ کیا جو کہ پاکستان کی تاریخ کاایک اور ریکارڈ تھا اگر ہم تنخواہوں کو ہر سال جمع کر کے اضافہ شمار کریں تو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی حکومت2008 -2013میں
تاریخ ساز اضافہ %284 فیصد کیا گیا اسی طرح اگر ہم مسلم لیگ نون کو اس فارمولے کے تحت 2013 سے2018 تک حکومت کو دیکھیں تو %58 فیصد اضافہ کیا گیا اسی فارمولے کےتحت تحریک انصاف کے دورے حکومت 2018 -2023 تک میں 52 % فیصد اضافہ کیا گیا-
لیکن ایک شکایت مجھے ان ملازمین سے ہے جو جماعت ان کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافے کرتی ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں کرتی ان کو جبوؤٹ دینے کا معاملہ اتا ہے اسوقت وہ کسی اور طرف دیکھتے ہیں-لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اس کے باوجود بھی ان کا ساتھ دیتی ہے کبھی تنہا نہیں چھوڑتی
ان طبقات کے لیےآواز اٹھاتی ہے اٹھاتی رہے گی اور ہمیشہ اٹھاتی رہے گی اور اب بھی آواز اٹھا رہی ہے-ان طبقات کو کبھی تنہا
نہیں چھوڑا اور نہ کبھی چھوڑے گی-
نیچے تصویر میں تنخواہوں میں اضافے کا چارٹ موجود ہے

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply