نو ذوالحجہ کا دن سال کا متبرک ترین دن کہ اس دن حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ ادا کیا جاتا ہے.
عرفہ کے معنی ہیں جاننا، پہچاننا.
یہ وہی عظیم دن جس میں اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم علیہ السلام سے عہد میثاق لیا تھا.
وقوف عرفہ عظیم تر کہ یہ دین اسلام کے مکمل ہونے کا اعلان .
سورہ مائدہ آیت نمبر ٣
” آج کے دن تمہارے لیے تمہارے دین کو میں نے کامل کر دیا اور میں نے تم پر اپنا انعام تمام کر دیا اور میں نے اسلام کو تمہارے دین بننے کے لیے پسند کر لیا.”
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
” بے شک یوم عرفہ، یوم نحر اور ایام تشریق ہم اہل اسلام کے لیے گویا عید کے دن ہیں “
بھلا عرفہ عید کا دن کیوں نہ عید ہو کہ اس دن سے زیادہ اللہ تعالیٰ کسی اور دن بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا.
اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے قریب تر ہوتا ہے اور ان کی دعائیں اور مناجاتیں قبول فرماتا ہے.
عرفہ کی عظیم تر فضیلت کہ اس دن کا رکھا گیا روزہ گذشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ. اس دن اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے عروج پر.
اے اللہ!! اس دن کی رحمتوں کے صدقے ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں آخری سانس تک اپنا مطیع و فرمانبردار رکھ آمین ثم آمین
میدان عرفات میں آخری نبی, نبی رحمت, محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ, 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا. آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں, کیونکہ ہمارے نبی ﷺ کے فرامین کا مفہوم ھے, میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں.
محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔ ( مفہوم)
1۔ اے لوگو! سنو, مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا. میری باتوں کو بہت غور سے سنو اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ, جو یہاں نہیں پہنچ سکے.
2 اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن, یہ مہینہ اور یہ جگہ, عزت و حرمت والے ہیں, بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی, عزت اور مال حرمت والے ہیں (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے ).
3۔ لوگوں کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو.
4۔ کسی کو تنگ نہ کرو, کسی کا نقصان نہ کرو, تا کہ تم بھی محفوظ رہو.
5۔ یاد رکھو! تم نے اللہ سے ملنا ہے اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا.
6۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا, اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو).
7۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں. جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں, تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو.
8۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو, کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بےلوث خدمت گذار رہتی ہیں.
9۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا.
10۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو. صرف اللہ کی عبادت کرو, پانچ فرض نمازیں پوری رکھو, رمضان کے روزے رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو, اگر استطاعت ہو تو حج کرو.
11 ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے. تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو, برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے.
12۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے. خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا.
13۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا, نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا. میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو.
14۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں, قرآن اور میری سنت. اگر تم نے ان کی پیروی کی, تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے.
15۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں اور یہ ممکن ہے بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں.
پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا
۱٦. اے اللہ! گواہ رہنا, میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا.
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین.
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں