جوتے مارنے والے زیادہ کیے جائیں

ویسے اس غیرمتوازی رویے کی حامل قوم پر دکھ ہوتا ہے۔۔بہت دکھ
خیبرپختون میں ڈرون حملے میں بچوں کی لاشیں دیکھ کریہ قوم خاموش رہی۔
کامران فیصل کو بجلی کے سودوں میں کرپشن پکڑنے پر پنکھے سےٹکا کےعبرت کا نشان بنایا گیااوریہ قوم یو پی ایس خریدتی رہی۔۔
ایان علی کو پکڑنے والے آفیسر کوسر عام گولیاں ماری گئیں قوم خاموش رہی
زین کی ماں کی پریس کانفرنس پر اس قوم کا ایک فرد بھی باہر نہ نکلا۔۔بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری جلادی گئی۔۔تین سوسےزیادہ مزدور دہکتی آگ کی نظر ہو گئے لیکن ان لنڈے کے دانشوروں کے کان پر جوں بھی نہ رینگی۔
کھوتوں کا گوشت کھا کر یہ ابکائیاں کرنے کی بجائے مونچھوں کو تاؤ دیتے رہے
ریمنڈ ڈیوس دوپاکستانیوں کوقتل کر کےصاف بچ نکلا قوم مست رہی۔۔پھر چشم فلک نے ایک اور منظر دیکھا
ایک مجبور ماں نے اپنی بچی کو ہسپتال کے فرش پر لٹا رکھا ہے اس کو لگی ڈریپ ماں نےاٹھا رکھی ہے۔۔
پھر ایک ماں اپنے تین بچوں کو مار دیتی ہےاورتفتیش کرنےوالوں کوبتاتی ہے کہ تین دن سےبچوں کو کھلانےکیلئےکچھ نہیں تھا ان کی بھوک نہ دیکھ سکی اور مار دیے۔۔یہ مناظر نہ تو لہو لہو تھےنہ انہیں قوم کے اجتماعی شعور پر دھبہ کہا جا سکتا ہےنہ ان میں اتنا ٹویسٹ اور آئرنی تھی کہ اس قوم کو رلا سکتے یا جگا سکتے۔۔
سکتہ تھا کہ مزید گہرا ہوتا چلا گیابےحسی تھی کہ بڑھتی چلی گئی آپا دھاپی اور خود غرضی فروغ پاتی رہی ۔۔پھر عمران خان نے دوسرے درجے کے پی ایس ایل پلئیرز کو پھٹیچر کہہ دیا
شعور بیدار ہو گیا۔۔
بے حسی ختم ہو گئی۔۔
قلم کی حرمت کے پاسبان اٹھ کھڑے ہوئے
سماجی و سیاسی تخریب کاروں کو تخریب کے نئے مواقع میسر آئے
احتجاج، احتجاج۔۔نامنظور،نا منظور کی صدائیں سماعتوں کے لیے وبال بن گئیں
جناب عالی مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں یہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ
عمران خان کو ملک بدر کیا جائے
اور
قوم کو جوتے مارنے والوں کی تعداد بڑھائی جائے!!!

Facebook Comments

شاہد خیالوی
شاہد خیالوی ایک ادبی گھرا نے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ معروف شاعر اورتم اک گورکھ دھندہ ہو قوالی کے خالق ناز خیالوی سے خون کا بھی رشتہ ہے اور قلم کا بھی۔ انسان اس کائنات کی سب سے بڑی حقیقت اور خالق کا شاہکار ہے لہذا اسے ہر مخلوق سے زیادہ اہمیت دی جائے اس پیغام کو لوگوں تک پہنچا لیا تو قلم کوآسودگی نصیب ہو گی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply