• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سفارتخانہ 2019تک بیت المقدس منتقل کردیں گے،امریکی نائب صدر

سفارتخانہ 2019تک بیت المقدس منتقل کردیں گے،امریکی نائب صدر

یروشلم :امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ 2019تک بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا۔

احتجاج ، مظاہرے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تنقید  امریکا خاطر میں نہ لایا ،مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلم کرنے پر امریکا کی ڈھٹائی برقرار ہے۔
منگل کو امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں  امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہماری حکومت نے منصوبہ بندی کرلی ہے اور آئندہ سال کے اختتام سے پہلے امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا۔

مائیک پینس کے اعلان پر عرب ممبران نے احتجاج کیااوراسرائیلی پارلیمنٹ  میں بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے کے نعرے گونج اٹھے،جس پر مائیک پینس کو اپنی تقریر بھی روکنی پڑی۔

امریکی نائب صدر نے ردعمل میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ جمہوری نظام سے خطاب کررہا ہوں، مائیک پینس نے فلسطین کو مذاکرات کی بھی دعوت دے دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب  فلسطینی صدر محمود عباس امریکی نائب صدر سے ملاقات کئے بغیربرسلز روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply