• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا، سابق اسرائیلی میجر کی پیشگوئی

اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائیگا، سابق اسرائیلی میجر کی پیشگوئی

سابق اسرائیلی میجر جنرل یزہاک برک نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل اگلے ایک سال میں ختم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسرائیلی میجر جنرل یزہاک برک نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ اور ایران سے کشیدگی کے باعث اسرائیل اگلے سال تک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، حماس اسرائیل مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اسرائیل شدید خطرات کی زد میں آ جائے گا،وزیر دفاع یوآف گیلانت کے غزہ جنگ کے اہداف کے حوالے سے متعدد بیانات تاحال پورے نہیں ہو سکے ہیں ،نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کو تبدیل نہ کیا گیا تو اسرائیل اگلے ایک سال میں تباہ ہو جائے گا۔

julia rana solicitors london

یزہاک برک نے کہا ایران اور حماس کی اسرائیل کو ختم کرنے کی دھمکیاں خالی دھمکیاں نہیں ہیں، حماس سے جاری جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی کے باعث اسرائیل کے لیے خطرات کے حوالے صیہونی ریاست کے وزیر دفاع یوآف گیلانت بھی اچھی طرح باخبر ہیں،یوآف گیلانت کو بھی اندازہ ہو چکا ہے کہ اسرائیل جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے،ہم غزہ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں، حماس کو کمزور کرنے کے بنیادی مقصد کے حصول کا کوئی موقع نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے فوجیوں کو کھو رہے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply