سو لفظ: پھول اور کلی۔۔ذیشان محمود

پھول توڑنا منع ہے۔
یہ جملہ اکثر باغوں، باغیچوں اور کیاریوں کے کنارے ایک بورڈ پر  لکھا ہوتا ہے۔ پھر بھی راہگیر پھول توڑ لیتے ہیں اور ان کے ساتھ کلیاں بھی مسلی جاتی ہیں۔
اسی طرح خدا تعالیٰ نے بھی کئی حدود قائم کر کے فرمایا: اللہ کی حدود سے تجاوز نہ کرو۔ پھر بھی انسان تجاوز کر جاتے ہیں اور جب شرعی حدود سے تجاوز ہوتا ہے تو  پکڑ بھی ہوتی ہے۔
عورت بھی ایک پھول ہے اور معاشرے کے بھیڑیئے  نما راہگیر پھول تو درکنار اِن اَدھ کھلی کلیوں کی مہک بھی ختم کر رہے  ہیں۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply