پنجاب حکومت ڈاکٹروں کو یومیہ مزدوری پر نوکری دے گی

پنجاب حکومت کانئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ،ہسپتالوں میں اب سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر ہائر کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے دیہاڑی پر ڈاکٹر ہائر کرنے کا فارمولہ طے کرلیا،آن لائن سسٹم کے تحت ڈاکٹروں کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔

حکومت ڈاکٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹرز کو 5 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کی رقم روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی مہارت اور پرفارمنس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے حتمی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں ، کمی پوری کرنے کے لیے ڈے پرفارمنس فارمولا پر ڈاکٹر رکھے جائیں گے۔جس ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہو گی ،ڈاکٹر کو کال کی جائے گی۔

julia rana solicitors

ڈاکٹر حکومت کی جانب سے بنائے گئے آن لائن سسٹم میں اپنا ڈیٹا اپلوڈ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply