لاہور سمیت ملک بھر میں برسات سے پہلے بادلوں کی انٹری،کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، پشاور میں بادل برسنے سے پارہ نیچے آگیا، جھنگ، سیالکوٹ، خیر پور، ٹھل، بہاولنگر اور عارف والا میں بھی بادلوں نے رنگ جما دیا۔
تیز ہوا کے باعث لاہور کے بعض علاقوں میں لیسکو کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، خیر پور میں مٹی کے طوفان سے کئی علاقوں کی بتی گل ہو گئی جبکہ ٹھل شہر بھی اندھیرے میں ڈوب گیا، ادھر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بھی طوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔دوسری جانب جھنگ میں بارش کا پانی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہو گیا جس کے باعث بیسمنٹ میں موجود پیڈز وارڈ، نرسز سٹیشنز، ڈاکٹرز کے دفاتر اور ادویات کے سٹور زیر آب آ گئے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 22 جون تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں