مانی سے شادی کرنے کیلئے منگیتر کو دھوکہ دیا، حرا

پاکستان کے نامور اداکار اور آرجے سلمان ثاقب عرف مانی کی اہلیہ اور پاکستان ٹی وی کی نامور اداکارہ حرا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مانی سے شادی کرنے کے لئے مہینوں تک اپنے منگیتر کو دھوکہ دیتی رہیں۔ ڈرامہ سیریل  یقین کا سفر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے مقبول ترین شو  سپیک یور ہارٹ میں شرکت کی اور وہاں اپنی  نجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کئے جنہیں کوئی بھی شادی شدہ خاتون ٹی وی پر بتانے سے ایک بار سوچے گی ضرور۔ حرا نے شو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی ، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر  کو کہہ دیتی تھی کہ میں سو رہی ہوں۔ انہوں نے  کہا کہ جب وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر ملنے گئیں تو مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں ، بعد ازاں مانی تقریباً 4 ماہ تک غائب ہوگیا ، جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ جو دھوکہ کیا تھا وہ میرے سامنے آرہا ہے اور پھر میں نے اپنے منگیتر کو فون کرکے بتایا کہ میں تمہیں اب تک دھوکہ دیتی آرہی تھی اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھیں ، ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کر لو چاہو تو نہ کرو۔ حرانے مانی کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی بھی بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی، تقریباً چار مہینے قطع تعلق کرنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ساتھ میرے گھر آئے اور شادی کی بات کی اور اس طرح ہماری شادی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے شادی کے بعد  شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی بتا دیا تھا ، تاہم مانی نے کبھی انہیں اس بات پر شرمندہ نہیں کیا وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں اور مجھے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply