برطانیہ میں100 کمپنیوں کی جانب سے ایسے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ملازمین کو تنخواہ میں کٹوتی کیے بغیر ہفتے میں تین چھٹیاں دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق معا ہدے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین صرف چار دن ہی کام کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے والی100 کمپنیوں کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2600 ہے۔ اس اقدام کے بعد سے کمپنیوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ ہفتہ میں چار روزہ کام کرنے والے کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں پانچ روز کام کرنا پرانے دور کی نشانی ہےاب چار روز ہفتہ میں کام کرنا چاہیے ہے۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کو اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور وہی کام کم گھنٹوں میں مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ چار روزہ ہفتے کی پالیسی اختیار کرنے والوں نے بھی اسے ملازمین کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور انہیں کمپنی میں برقرار رکھنے کا ایک بہترین طریقہ پایا ہے۔چار روزہ ہفتہ شروع کرنے والی 100 کمپنیوں میں ایٹم بینک اور عالمی مارکیٹنگ کمپنی اوین بھی شامل ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں