سعودیہ؛ڈانس کریں اور مفت کافی پیئیں

سعودی عرب کئی حوالوں سے اب دنیا کو حیران کرتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں نئے ٹرینڈز کو فالو کیا جا رہا ہے وہیں اب دلچسپ مناظر بھی سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں سعودی عرب کے کافی شاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں شہریوں کو منفرد ڈیل دی جا رہی ہے۔

سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی کافی شاپ ’ڈیلی کپ‘ کی جانب سے ایک ایسی ہی آفر کسٹمرز کو دی گئی ہے، جس میں کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک انتظار کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی، اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیے
جبکہ سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دیے، کہ کافی بننے تک تو کسٹمر انتظار ہی کرتا ہے، پھر یہ آفر؟
جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply