استنبول، نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، 29 افراد ہلاک

ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی ٹیلی ویژن کے مطابق واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔ آگ شہر کے یورپی حصے میں لگی اور زیادہ تر ہلاک اور زخمی افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں۔
ریسکیو کاکہنا ہے آگ دن کے وقت ایک نائٹ کلب میں مرمت کے کام کے دوران لگی، آگ بجھا دی گئی ہے اور اب وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply