• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ منگل کے روز ادا کی جائے گی

عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ منگل کے روز ادا کی جائے گی

لاہور:معروف قانون دان، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار بیرسٹر عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

گزشتہ شب  انہیں نتہائی تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔اسپتال حکام کے مطابق ان کو برین ہیمرج ہوا۔وہ ہائی بلڈ پریشر کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق عاصہ جہانگیر کی نماز جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کی ایک بیٹی لندن میں مقیم ہیں۔بیٹی کی واپسی پر عاصمہ جہانگیر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ان کے سوگواران میں بیٹا جیلانی جہانگیر، بیٹیوں میں سلیمہ جہانگیر اور منیزے جہانگیر جبکہ شوہر طاہر جہانگیر شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply