• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر پاناما میں امریکی سفیر مستعفی

ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر پاناما میں امریکی سفیر مستعفی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر متعدد حکام ان سے راستہ جدا کرچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر وسطی امریکی ملک پاناما میں بھی امریکی سفیر جون ڈی فیلے نے استعفی دے دیا ہے۔ جان ڈی فیلی نے امریکی حکومت کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

سبکدوش سفیر جان ڈی فیلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے صدر اور انتظامیہ کیلیے وفاداری کے ساتھ کام کا حلف لیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ وفاداری نہ کرسکوں تو عہدہ چھوڑدوں، تو اس کا وقت آگیا ہے، اب ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی محکمہ خارجہ نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاناما میں امریکی سفیرجان ڈی فیلے 9 مارچ کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply