• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 2018 کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔ پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے انتخاب لڑیں گی۔

آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی۔

آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی جب کہ ٹنڈوالہیار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہیار میں ووٹ کا اندراج ہے۔ دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply