علی عظمت کو کس کی بددعا لگی؟

گلوکارعلی عظمت کاکہنا ہے کہ بطور گلوکار والدین کے علاوہ خاندان میں کسی نے قبول نہیں کیا۔
علی عظمت کا ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میری دادی مجھے کہتی تھیں کہ پڑھتا لکھتا نہیں ہے جا کر ناچ گا کر پیسے کما لے، جب میں پہلی بار اپنے ایک کانسرٹ میں اپنی دادی کو لے کر گیا تو میری دادی رونے لگی جس پر میں ان سے وجہ دریافت کی تو دادی نے روتے ہوئے کہا میں نے تو ویسے ہی بد دعا دی تھی تو سچ مچ میں مراسی بن گیا۔
علی عظمت نے بتایا کہ میرے ماموں بھی کہتے تھے وہ مراسی ہوگئے ہیں ہم ان سے نہیں ملیں گے جس پر دکھ ہوتا تھا۔ میرا خاندان کہتا تھا تم گلوکار نہیں بننا، ایسا کرو ٹی وی اور ریڈیو کے مکینک بن جاؤ، اگر نہیں پڑھنا تو اسے گاڑی کا مکینک بنا دو اور طرح سے بھی پیسے کمائے جاسکتے ہیں لیکن انہیں پتا ہی نہیں تھا کہ ہم پیسے بنانا نہیں چاہتے شوق کیلئے گاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply